جھڈو ،حیسکو کی نااہلی کے باعث مسلسل 6 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ

167

جھڈو(نمائندہ جسارت) جھڈو و گردونواح کے علاقوں میں حیسکو کی نااہل انتظامیہ کی جانب سے دن اور رات کے اوقات میں چار سے 6 گھنٹوں کی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سخت گرمی میں شہری بلبلا اٹھے، جھڈو میں آ ٹھ گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود فالٹ کے نام پر چار سے 6گھنٹے کی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ روزانہ کا معمول بن گیا ہے ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، شہریوں کا حیسکو کی نااہل انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج،اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جھڈو و گردونواح کے علاقوں میں حیسکو انتظامیہ کی جانب سے جاری چار سے 6گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سخت گرمی میں خواتین،بچوں سمیت شہری بلبلا اٹھے، شدید گرمی میں دن اور رات کے اوقات میں بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گھروں میں امورخانہ داری میں مصروف خواتین کو بھی دن اور رات کے اوقات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جھڈو و گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شہریوں نے حیسکو کے خلاف احتجاج کیا،جھڈو کے شہری و سماجی رہنمائوں حاجی فضل الرحمن میمن،محمد علی ناگوری، حاجی خورشید قائم خانی،اظہر اظہر ،ندیم نواب،حنیف تاج،ڈاکٹر محمد رفیق آ رائیں ،لالہ غلام رسول پٹھان اورعلی احمد رندو دیگر نے حیسکو کی نااہل انتظامیہ کی جانب سے سخت گرمی میں بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر حیسکو انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دن اور رات کے اوقات میں فالٹ کے نام پر جھڈو و گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے حیسکو کی انتظامیہ نے اپنی کرپشن اور بجلی چوری پر پردہ ڈالنے کے لیے باقاعدگی سے بجلی کا بل ادا کرنے والے قانون پسند شہریوں پر بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کر رکھا ہے اور فالٹ کے نام پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ روزانہ کا معمول بن گیاہے جس سے جھڈو کے ہزاروں شہریوں کو سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رہنمائوں نے حیسکو چیف سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔