پاکستان اسٹاک: 100انڈیکس میں 151.55پوائنٹس کی کمی

150

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی اتار چڑھائوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 151.55پوائنٹس کی کمی سے 48480.90پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ53.12فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 31 ارب 37کروڑ76لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 23.51فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز کاروبار ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث تیزی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس4880پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دبائوٗ بڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 48426پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا مندی کا رجحان آخر تک غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 151.55پوائنٹس کی کمی سے 48480.90پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 77.25پوائنٹس کی کمی سے 19547.77پوائنٹس،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 110.79پوائنٹس کی کمی سے 32943.05پوائنٹس اورکے ایم آئی30 انڈیکس544.48پوائنٹس کی کمی سے 79355.76پوائنٹس کی سطح پر رہ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 416کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 171کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 221میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی کا مجموعی سرمایہ31ارب 37 کروڑ 76 لاکھ 90ہزار830 روپے گھٹ کر84 کھرب 13 ارب39کروڑ24لاکھ18ہزار318 روپے رہ گیا ۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 93کروڑ66لاکھ 65ہزار شیئرز رہا.