ملٹی نیشنل کمپنیاں کاربن کے اخراج پر قابو پانے میں ناکام رہنے والے سپلائرز پر 2025 تک کمی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں

114

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے ایک نئے مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں (MNCs) میں سے 78 فیصد ایسے سپلائرز سے کاروباری معاملات ختم کردیں گی جو 2025ء تک کاربن سے پاک ماحول کی جانب منتقلی کے منصوبے کے لیے خطرے کا سبب بنیں گے۔’کاربن ڈیٹڈ‘ کے مطابق، جو ابھرتی اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹوں میں بڑے کارپوریٹس نیٹ زیرو کی طرف منتقلی کے موقع پرسپلائرز کے لیے خطرات اور مواقع کا جائزہ لیتاہے، بین الاقوامی کمپنیوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ کاربن کے استعمال کے خاتمے کے ساتھ ہی وہ اپنے موجودہ سپلائرز میں سے 35 فیصد سپلائرز سے معاملات ختم کردیں گے۔مطالعے سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں سے خارج ہونے والے مجموعی کاربن میں سے اوسطاً 73فیصد کاربن سپلائی چین (supplychain)سے خارج ہوتا ہے۔