ٹیسٹ رینکنگ، اسیٹواسمتھ نے پہلی پوزیشن پرقبضہ جمالیا

298

دبئی(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کے ہاتھوں نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے ہیں۔32سالہ اسٹیو اسمتھ نے گزشتہ سال باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے بعد پہلی بار نمبر پوزیشن سنبھالی ہے۔ لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 13رنز بنانے کے بعد انجری کے سبب انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں دوسرا ٹیسٹ نہ کھیلنے والے کین ولیمسن اب اسٹیو اسمتھ کے 891ریٹنگ پوائنٹس سے 5پوائنٹس پیچھے ہوگئے ہیں اور بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔دوسری طرف ، میٹ ہنری کے میچ میں مجموعی طور 6شکاروں نے انہیں کیریئر کے بہترین 307پوائنٹس اور 64ویں پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔ اعجاز پٹیل نے اپنے پوائنٹس کی تعداد 323تک پہنچادی ہے۔ڈیون کونوے مشترکہ 61ویں پوزیشن پر ہیں۔ ڈین لارنس کی پہلی اننگز کے ناقابل شکست 81رنز نے انہیں 16درجے ترقی کے ساتھ کیریئر کے بہترین 396 پوائنٹس تک پہنچا دیا ہے۔پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 63رنز سے ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی کے بعد جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے بھی اپنی درجہ بندی بہتر بنالی ہے۔ ڈی کوک جو 141رنز کی ناقابل شکست کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے نے دسمبر 2019 کے بعد 11درجے ترقی پائی ہے اور اب وہ مشترکہ طور پر چیتشور پجارا کے ساتھ 12 ویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ان کے ہم وطن ایڈین مارکرم 2 درجے ترقی پاکر 14 ویں پوزیشن پر ہیں ۔