آسٹریلیا کادورہ ویسٹ انڈیز کیلیے ٹیم کا اعلان

271

سڈنی(جسارت نیوز)کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، اسکواڈ میں 7سرکردہ آسٹریلوی کرکٹرز شامل نہیں ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کے لیے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ، اسکواڈ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، گلین میسکویل، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارکوس اسٹوئنس ، جھے رچرڈ سن اور کین رچرڈ سن شامل نہیں ہیں۔ان 7کرکٹرز نے دوروں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا ، اسٹیو اسمتھ کہنی کی انجری کی وجہ سے 18رکنی اسکواڈ سے دستبردار ہو ئے جبکہ 6کرکٹرز نے کرکٹ آسٹریلیا کو دستبرداری کی مختلف وجوہات بتائیں ، ساتوں کرکٹرز نے بھارت میں لیگ کرکٹ میں حصہ لیا تھا ۔ہیڈ سلیکٹر ٹریور ہانس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے مایوسی ہوئی لیکن فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم 28جون کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی جہاں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز ہوں گے ، بنگلا دیش میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے لیکن سیریز کی ابھی تصدیق ہونا ہے ۔واضح رہے کہ بنگلا دیش کا دورہ بائیو سیکیورٹی انتظامات کے معاہدے اور حکومتی اجازت سے مشروط ہے ۔