پہلی آن لائن ور چوئل REAP رائس ایکسپو کا انعقاد او ر پذیرائی

252

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان (REAP)کی پہلی آن لائن (VIRTUAL)رائس ایکسپو 16جون 2021کو منعقد ہوئی ۔ چونکہ موجودہ کورونا کی وبا کے تناظر میں جس کی وجہ سے رائس ایکسپورٹرز کو بین الاقوامی تجارتی اجتماعات اور سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ REAPنے اس چیلنج کا سامنا کر تے ہوئے آن لائن کانفرنس کرنے کافیصلہ کیا اور ایک فعال ٹیم منتخب کی جس نے اس مشکل کام کو مکمل کرنے کا بیڑہ اٹھایا ۔ اس کانفرنس کی لانچنگ تقریب REAPکراچی کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں ایسو سی ایشن کے عہدیداران اور قائدین نے شرکت کی جن میں چیئرمین REAPعبد القیوم پراچہ ، سابق چیئرمین REAPعبد الرحیم جانو ، رفیق سلیمان ، REAPکی کمیٹی کے کنوینر فیصل انیس ، ڈپٹی کنوینر فرحت رشید ، نعمان عارف، کاظم کھانڈوالا، رضا امجد، ممبر منیجنگ کمیٹی فیصل مسعود چوہدری موجود تھے۔ اس کے علاوہ Zoomویڈیو لنک پر بھی بڑی تعداد میں ممبران نے شرکت کی ۔