حیدرآباد:ماتلی سے آنےوالے ٹرک نے ٹریفک اہلکار کو کچل دیا

428

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ماتلی سے آنے والے ٹرک نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل دیا، پولیس نے مختلف علاقوںسے مفرور اور منشیات فروش 2ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تلہار میرواہ کے قریب حیدرآباد بدین مرکزی شاہراہ پر ماتلی سے آنے والی ٹرک ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکارپر چڑھ دوڑی، جس کے باعث پولیس اہلکار برکت پنہور موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا۔ علاوہ ازیں سائٹ پولیس نے درگاہ اسد شاہ کے قریب سے منشیات فروش راو دانیال کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے ایک کلو15گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب ٹنڈوجام پولیس نے لغاری مور ی کے قریب سے روپوش ملزم جمشید خاصخیلی کو گرفتار کرلیا، ملز م ہوسڑی تھانے میںدرج مقدمے میں روپوش تھا۔