شامی شہریوں نے مزاحمت کرکے امریکی فوجی قافلے کو بھگا دیا

248
شام: امریکی اور روسی فوجی گشت کے دوران گفتگو کررہے ہیں

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں ایک گاؤں کے مکینوں کی جانب سے مزاحمت کے بعد امریکی فوجی قافلہ بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ شام کے علاقے حسکہ میں پیش آیا۔ گاؤں والوں نے امریکی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور انہیں وہاں سے بھگادیا۔ دوسری جانب امریکی فوج نے شام کے مشرقی علاقوں میں ایران اور روس کی غیرمعمولی نقل و حرکت کا دعویٰ کیا ہے۔