کولمبیا: فوجی اڈے پر کار بم حملہ‘ 36 افراد زخمی

301
کولمبیا: کار بم حملے میں زخمی ہونے والے فوجی کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا میں ملٹری بیس پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے۔ وزیر ِدفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ بائیں بازو کے باغیوں نے کیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ وینزویلا کی سرحد کے قریب قائم فوجی بیس پر پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی اہل کاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا اور اس دوران چند مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران 2کاروں کے ذریعے فوج کے تیسویں بریگیڈ کو نشانہ بنایا گیا۔