نعت خوانی میں آلات موسیقی کااستعمال جائز نہیں‘عبدالرحمن سلفی

228

کراچی (پ ر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی نے جماعت کی میڈیا کمیٹی کے اراکین علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی ، حشمت اللہ صدیقی اور عمران احمد سلفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمد و نعت اچھی آواز اور ترنم سے سنانا جائز اور درست ہے لیکن اسکے ساتھ ڈھولک یا دوسرے آلات موسیقی کی آوازیں آنا قرآن و حدیث اور شریعت مطہرہ کے بالکل منافی ہے ہمیں بحیثیت مسلم ان امور سے اجتناب برتنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آمنہ کے لعل محمد عربی ﷺ کی جنکی قد ر و منزلت دنیا کی تمام ہستیوں سے زیادہ ہے انکا فرمان عالی شان یہ ہے کہ میں موسیقی کے آلات کو توڑنے آیا ہوں جوڑنے نہیں ۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قدیم بادشاہی مسجد کے میناروں کے سایہ تلے صدیوں پرانے مکان کی چھت پر نعتیہ کلام سنانے والے اور اپنی ٹیم کے ممبرز کے ساتھ بینڈ باجے ، میںنعتیہ یا حمد باری تعالیٰ عوام کو سنا کر بڑی دادو تحسین حاصل کررہے ہیں جو درست نہیں۔