پروفیسر ڈاکٹرسید وقاراحمد رضوی کی علمی خدمات پرخراج عقیدت

116

کراچی(پ ر)سیکرٹری آل پاکستان ایجوکیشنل کانفرنس(اے پی ای سی ) سید مجتبیٰ علی بریلوی نے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹرسید وقاراحمد رضوی مرحوم نصف صدی تک علم وحکمت،تدریس ، تعلیم وفلسفہ جیسے میدانوں میںضیاپاشی کرتے رہے۔ اے پی ای سی کی مجلس عاملہ اوردیگرعہدے داروں نے لواحقین سے دکھ کااظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائے۔پروفیسر ڈاکٹرسید وقاراحمد رضوی مرحوم11اپریل 2021ء کواس دارفانی سے کوچ کرگئے تھے۔مرحوم طویل عرصے تک علمی وادبی سہ ماہی جریدہ’العلم‘ کی اشاعت میںاہم کردار اداکرتے رہے۔