جماعت اسلامی ہر قسم کی فرقہ وارانہ تقسیم سے پاک ہے،ثناء علیم

208

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کی نائب ناظمہ ثناء علیم نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ جماعت اسلامی ہر قسم کی فرقہ وارانہ تقسیم سے پاک ہے۔ہمارے سیاسی رہنماؤں و ارکان اسمبلی کی شرمناک اخلاقیات پوری دنیا نے دیکھ لیں۔اس بات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع وسطی حلقہ خواتین کی ایک روزہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے حلقہ و علاقہ جات کی ناظمات سے کہا کہ ہمیں سیرت طیبہ سے رہنمائی لیتے ہوئے مستقل مزاجی سے اسلامی نظام کی جدوجہد کرنے والے افراد تیار کرنے ہیں۔اجتماع میں ضلع وسطی کی تمام حلقہ و علاقہ جات کی ناظمات سے سالانہ جائزہ فارم بھی وصول کیا گیا۔ ناظمہ ضلع وسطی مسرت جنید نے رپورٹ فارم پر پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ناظمہ کا فرض ہے کہ موجودہ حالات کے مطابق اپنے کاموں کا جائزہ لے کر منصوبہ بندی اور بہترین پلاننگ کے ساتھ کام کرے۔