بے مقصد زندگی سے کنارہ کشی ضروری ہے، رخشندہ منیب

230

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی ضلع گلبرگ وسطی حلقہ خواتین کے تحت اجتماع ارکان قبا آڈیٹوریم گلبرگ میں منتخب ہوا جس سے ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب، سابق ناظمہ صوبہ افشاں نوید، ناظمہ کراچی اسماء سفیر اور قائم مقام ناظمہ ضلع گلبرگ وسطی طلعت ندیم نے خطاب کیا۔ رخشندہ منیب نے کہا کہ عہد رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعدتقویٰ کا معیار تبدیل کرکے بے مقصد زندگی کاخاتمہ کرنا ہوگا اور ہمہ وقت رب کی موجودگی کا احساس ہی ہماری زندگی کو دو رُخا ہونے سے بچائے گا۔ جس سے ہماری پسند و ناپسند کا معیار تبدیل ہوگا جس کے نتیجے ہمیں دین و دنیا کا فرق معلوم ہوگا۔افشاں نوید نے ’’اللہ ربی‘‘ کے موضوع پرتذکیر کرتے ہوئے کہا کہ ایمان رویوں کا نام ہے۔ایمان وہ جو چہروں اور معاملات سے ظاہر ہو۔وہ ایمان جو صحابہ اکرامؓ کے رویوں اور حلیوں کا تھا ویسا ہی تقویٰ اللہ کو ہم سے مطلوب ہے ۔ قائم مقام ناظمہ ضلع طلعت ندیم نے تمام ارکان بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ جماعت اسلامی کا ستون ہیں ستون جتنا مضبوط ہوگا عمارت اتنی ہی پائیدار ہوگی۔ناظمہ کراچی اسماء سفیر کی ناظمہ ضلع عفیفہ چغتائی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔