لاہور: قومی کرکٹ کے معروف فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نےاپنے نامناسب رویے پرغلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سرفراز احمد سے معافی مانگ لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد میرے کپتان تھےاور ہمیشہ رہیں گے،جو کچھ ہوا وہ کھیل کی گرما گرمی کے دوران ہوا،مجھے سرفراز بھائی کے سامنے خاموش رہنا چاہیے تھا۔
Saifi bhai is the pride of all of us. He was and will always remain a captain for me. Whatever happened in the game that day was heat of the moment. I should have stayed quiet in respect of him. I have always respected my seniors and pray and wish the best for @SarfarazA_54 bhai. pic.twitter.com/sbwMj1Owyw
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) June 17, 2021
فاسٹ بالر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے سینئرز کی عزت کی ہے ، سرفراز احمد کے لیے بھی نیک خواہشات رکھتا ہوں۔
خیال رہے کہ ابوظہبی میں پاکستان سپرلیگ کے چھٹے میچ کے درمیان شاہین شاہ آفریدی نے سرفراز احمد کو باؤنسر کرائی تھی جس پر گیند ہیلمٹ پر لگی، جب رن لے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان بولنگ اینڈ پر گئے تو انھوں نے فاسٹ بالر سے بحث کی جس پر امپائر نے معاملہ ختم کردیا تھا۔