تربت ایئرپورٹ: دہشت گردوں کے  حملے میں ایک جوان شہید

339

راولپنڈی: تربت ایئرپورٹ کے قریب ڈیوٹی پر تعینات جوانوں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے ترجمان  شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  تربت ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردوں نےبزدلانہ کارروائی کی، جس میں دہشت گردوں نے چھوٹے ہتھیاروں کااستعمال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے جوان نائیک عقیل کا تعلق ضلع چکوال سے ہے،دہشت گردوں کی تلاش کے لیے ایف سی بلوچستان نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی بلوچستان کے امن کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے ارادے ناکام بنانے کے لیے پُر عزم ہے،سیکیورٹی فورسز جان کی پرواہ کیے بغیر دہشت گردوں کے ارادے ناکام بنارہی ہے۔