اسپین: ماں کے سفاک قاتل اور آدم خور بیٹے کو سزا سنادی گئی

438

ماڈرڈ: 2019 میں ایک 26 سالہ ہسپانوی نوجوان نے اپنی ماں کو قتل کرکے اُس کی لاش کا مثلہ بنا کر اُس کی باقیات کو کھایا تھا۔

بی بی سی کے مطابق البرٹو سنچیز نامی نوجوان کو ماں کو بےدردی سے قتل کرنے پر 15 سال قید کی سزا اور لاش کو مسخ کرنے پر مزید 5 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔

البرٹو کو اپنے بھائی کو 73،000 ڈالرز بطور ہرجانہ/تلافی کی ادائیگی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

البرٹو کو 2019 میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس نے اس کے گھر میں جسمانی اعضاء پڑے دیکھے جن میں سے کچھ پلاسٹک کے ڈبوں میں تھے۔

نوجوان نے عدالت میں اپنے انسانیت سوز رویے کا سبب اپنی نفسیاتی بیماری کو بتایا تاہم عدالت نے بیٹے کے اس دلیل کو مسترد کردیا کہ وہ قتل کے وقت نفسیاتی بیماری کا شکار تھا۔

26 سالہ البرٹو نے ماں کا گلا گھونٹ دیا تھا۔ اس کے بعد اس نے اگلے دو ہفتوں میں اس کے جسم کے کچھ حصے خود کھائے جبکہ کچھ اپنے کتے کو کھلائے۔

پولیس کو واقع کی اطلاع محلے کی ایک عمر رسیدہ بوڑھی نے دی تھی جب اُس نے کئی دنوں تک اپنی پڑوس کو باہر آتے ہوئے نہیں دیکھا۔