سندھ بھر میں آج سے بارش اورتیز آندھی  کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

312

کراچی:  محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سندھ میں آج سے 19جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی آنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز آندھی کے بعد تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی میں کل شام سے آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ  سندھ میں تیز بارش اور آندھی کے سبب کچھ جگہوں پر تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں، رواں سال معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اداروں کو مراسلے ارسال کردیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتے سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی  کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کا پہلا اسپیل 27 جون سے 30 جون تک متوقع ہے اور رواں سال بھی معمول سےزیادہ بارشوں کا امکان ہے۔