نئی اسرائیلی حکومت، فلسطینی اتھارٹی نے مذاکراتی نکات طے کرلیے

296

فلسطینی اتھارٹی نے امریکی صدر جو بائیڈن کی درخواست پر نئی اسرائیلی حکومت سے ڈیل کرنے کے لئے مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ PA نئی اسرائیلی حکومت کے ساتھ بات چیت کے دوران اسرائیلی فوج کی فلسطین مخالف جارحیت کو روکنے اور مغربی کنارے سے متعلق تنازعے کو ختم کرنے پر زور دے گی۔

پی اے نے یہ بھی کہا حساس علاقوں میں جہاں سیکورٹی کے مسائل درپیش ہیں وہاں پی اے کے اختیارات کا دائرہ وسیع کرنے اور باہمی اعتماد پیدا کرکے دو ریاستی نظریے کے نفاذ پر بھی ٹیم نئی اسرائیلی حکومت سے بات چیت کرے گی۔

اسرائیلی نیوز چینل کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے سے قبل ہی وائٹ ہاؤس نے فلسطینیوں کی مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کا کام شروع کردیا تھا۔