پاک فضائیہ کے پانچ ائیر آفیسرز کی ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

210

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے پانچ ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی، حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے پانچ ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔

ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل شکیل صفدر، ائیر وائس مارشل عامرشہزاد، ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان، ائیر وائس مارشل محمد اجمل خان اور ائیر وائس مارشل محمد احسان الحق شامل ہیں۔

ائیر وائس مارشل شکیل صفدر نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈائیریکٹر کوالٹی کنٹرول تعینات رہے۔ آپ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (پی اے ایف ائیر وردینس سرٹیفیکیشن اتھارٹی) کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل عامرشہزاد نے دسمبر 1991 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل بیس کی کمانڈ کی۔ انہوں نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان نے دسمبر 1991 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل بیس کی کمانڈ کی۔ انہوں نے بطور کمانڈنٹ کمبیٹ سپورٹ ، پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی کورنگی کریک، کراچی بھی خدمات سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل اجمل خان نے دسمبر 1991میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر کرپٹو ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سنٹر کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔ آپ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، رسالپور میں کالج آف ائیرو ناٹیکل انجنئیرنگ کے کمانڈنٹ بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل محمد احسان الحق نے جون 1992 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل بیس کی کمانڈ کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔