کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کا بیٹا قتل

361

کراچی: شہر قائد میں الفلاح تھانےکےعلاقے ملیرجامعہ ملیہ روڈ پرموٹرسائیکل پرسوار2 نامعلوم ملزمان نے دن دیہاڑے گاڑی پرفائرنگ کرکے جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کوقتل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مقتول کی شناخت 32 سالہ رضا ذوالفقارولد محمد ذوالفقارکے نام سے کی گئی ہے جوملیر سوسائٹی کا رہائشی تھا اور رحمن اسٹیل اینڈ سیمنٹ کا کاروبارکرتا تھا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او راشد الرحمن کا کہنا تھا کہ رضا ذوالفقار کے قتل کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے،  مقتول جب اپنے گھر سے دفتر جا رہےتھے تو موٹر سائیکل سوار پر2 نامعلوم مسلح ملزمان نے تعاقب کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رضا ذوالفقار اسپتال لے جانے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،قتل کے واقعے میں مسلح ملزمان نے 3سے 4فائر کیے جن میں سے 2گولیاں رضا ذوالفقار کے جسم پر لگیں ہیں ، گولیوں کے خول   کی تحقیق کے لیے فارنزک لیبارٹری بھجوادیاہے۔