اسرائیل کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی، غزہ پر حملے

348

اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر رات گئے فضائی حملے کیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ اور خان یونس کے علاقوں میں بمباری کی تاہم ان حملوں میں کسی جانے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی گروہوں کی جانب سے جنوبی اسرائیل کی جانب چھوڑے گئے آتشی غباروں کے ردعمل میں فضائی حملے کیے گئے۔

مقبوضہ بیت المقدس  میں اسرائیلی قوم پرستوں کی ریلی اسرائیل اور فلسطینی مزاحمت کاروں میں حالیہ کشیدگی کی وجہ بنی۔

اسرائیلی ریلی اور فلسطینیوں کے احتجاج کے   بعد بیت المقدس میدان جنگ بن گیا، اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر شیلنگ جس کے نتیجے میں متعدد  نوجوان  زخمی ہوئے اور بعض کو گرفتار کیا گیا۔

اسرائیلی قوم پرستوں کی  ریلی کے خلاف فلسطینیوں کے بیت اللحم اور غزہ میں بھی  مظاہرے کیے گئے ہیں۔