حافظ نعیم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

260

 کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس  لیا جائے، حکومت نے بجٹ کے فوراً بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے کے بجائے مسلسل اضافہ کررہی ہے، حکومت اپنی نااہلی کی سزا عوام کو دے رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی  نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل پرعائد ٹیکس کم کیے جائیں اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کیے جائیں۔