غیرملکی فنڈنگ؛ پی ٹی آئی نے ن لیگ، پیپلزپارٹی کاریکارڈ مانگ لیا

218
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلئے ساڑھے9ارب مانگ لئے 

تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خلاف غیرملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے ان پارٹیوں کے ریکارڈ تک رسائی مانگ لی۔

اس حوالے سے وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  ن لیگ، پیپلزپارٹی کے ریکارڈ تک رسائی دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ، پی پی کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے اور  ریکارڈ کی آڈیٹر کے ذریعے جانچ پڑتال کی اجازت دی جائے،۔

درخواست کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ کو بلایا نہ پیپلزپارٹی کو، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے تمام جماعتوں کی اسکروٹنی شفافیت سے ہو۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ کل ن لیگ نے قومی اسمبلی کو تن سازی کا اکھاڑا بنایا مریم صفدر گروپ شہبازشریف کی تقریر سننا نہیں چاہتا تھا تو باہر چلا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ ہلڑبازی کرا کے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کو متاثر کیا گیا ملیکہ بخاری پر ایوان میں اپوزیشن کی طرف سے حملہ کیا گیا یہ کیسے لوگ ہیں جو قیادت سمیت ایسے حملوں کو پروان چڑھا رہے ہیں۔