گیارہویں کے امتحانات اگست میں لینے پر اتفاق

239

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں گیارہویں کے امتحانات اگست میں لینے پر اتفاق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں بورڈز چیئرمین اور دیگر شریک ہیں۔

اجلاس میں اتفاق کیاگیا ہے کہ گیارہویں کے امتحانات اگست میں ہوں گے جب کہ دسویں کے امتحانات کے بعد فوری نویں کے امتحانات ہوں گے۔

اجلاس میں نہم اور گیارہویں کے امتحانات کی تاریخ پر بات چیت کی گئی اور مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔یہ طے کیا گیا کہ امتحانات کے 45 روز بعد پہلے مرحلے میں دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان ہوگا۔

اجلاس کے بعد وزیرتعلیم سندھ اسٹیئرنگ کمیٹی کے ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔