سلیکٹرز بھی سلیکٹڈ حکومت اور سلیکٹڈ اسپیکر کے رویے اور نااہلی پر شرمندہ ہیں، بلاول بھٹو

119

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز بھی سلیکٹڈ حکومت اور سلیکٹڈ اسپیکر کے روئیے اور نااہلی پر شرمندہ ہیں

بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج بجٹ سیشن کا تیسرا روز بھی ضائع کردیا گیا ہے، اب یہ معاملہ پوری دنیا میں شرمندگی کی وجہ بن رہا ہے، سلیکٹرز بھی سلیکٹڈ حکومت اور سلیکٹڈ اسپیکر کے روئیے اور نااہلی پر شرمندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو معیشت، خارجہ پالیسی سمیت دیگر اہم معاملات پر پاکستان کے لئے فیصلے کرتے ہیں۔