امریکی ماڈل عرب متعصب اسرائیلی وزیر اعظم پر برس پڑیں

273

امریکی شوبز ماڈل بیلا حدید نے نو منتخب اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو اُن کے حالیہ عرب تعصب بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نفتالی بینیٹ نے ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے کئی عربوں کو مارا ہے جس پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں۔ اس بیان پر بیلا حدید نے اسرائیلی وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بینیٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر اسرائیلی فورسز دہشت گردوں کو پکڑ لیں تو انہیں قتل کردیں۔

بیلا حدید جو کہ فلسطینی ہیں، نے بینیٹ کے تبصرے کو ناقابل یقین کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفتالی کا ایسا بیان انتہائی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن خاموش کیوں ہیں؟ جب کہ فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کا انسانیت سوز سلوک جاری ہے۔