آزاد کشمیر کا ایک کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

269

مظفرآباد: آزادکشمیر کا ایک کھرب 41 ارب 40 کروڑ کا ٹیکس فری بجٹ آج پیش ہوگا، وزیرخزانہ نجیب نقی مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں ایک کھرب 13 ارب 40 کروڑ روپے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے مختص ہیں، 28 ارب روپے ترقیاتی اخراجات پر خرچ ہوں گے۔

ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے 14 فیصد اضافہ جب کہ ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ تجویز دی گئی۔

بجٹ میں صحت کیلئے ایک ارب 75 کروڑ، تعلیم کیلئے 3 ارب 20 کروڑ،مواصلات کیلئے 10 ارب، فزیکل پلاننگ وہاؤسنگ کیلئے 4 ارب 80 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔