مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

274

بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سرینگری کے علاقے وگورا میں جعلی آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو گرفتار کیا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے بعد میں نوجوان کو شہید کردیا۔بھارتی فوج نے رواں سال درجن سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔