انوار سعید کی زندگی خدمت اور جدوجہد سے عبارت ہے‘ ذکر اللہ مجاہد

1068
لاہور: جماعت اسلامی زون کے سابق امیر رانا انوار سعید مرحوم کے تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب سے امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد خطاب کررہے ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت کی سماجی شخصیت اور جماعت اسلامی کے سابق امیر رانا انوار سعید مرحوم خدمت خلق کی روشن مثال تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی بندگان خدا کی خدمت کے کام کو اپنا مشن بنائے رکھا اور نظریہ پاکستان اور غلبہ اسلام کے لیے جدوجہد کی، جس پر ہم آج رانا انوار سعید مرحوم کی خدمات
کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی علاقہ جنوبی لاہورخالد احمد بٹ، امیر زون کوٹ لکھپت حافظ محمود، رانا انوار سعید مرحوم کے صاحبزادوں نے بھی خطاب کیاہے۔ تقریب میں علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاقہ اہل علاقہ نے بڑی تعد اد میں شرکت کی۔