سکھر، روہڑی اسٹیشن کے چاروں پلیٹ فارمز پر پانی ناپید، مسافر پریشان

138

سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی ریلوے اسٹیشن پر پانی کی قلت کے باعث اسٹال وینڈروں اور مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا، روہڑی اسٹیشن پانی کی فراہمی بند شدید گرمی کے باعث مسافر پریشان، روہڑی اسٹیشن کے چاروں پلیٹ فارمز پر پانی ناپید ہے۔ آنے جانے والی درجنوں مسافر ٹرینوں میں پانی کی ترسیل معطل ہے، روہڑی اسٹیشن سے مسافر گاڑیوں کو بغیر پانی بھرے روانہ کیا جارہا ہے۔ مسافر ٹرینوں میں پانی نا بھرے جانے کے باعث مسافر پریشان ہیں۔