حیدرآباد،نیو وحدت کالونی کے مکین دو ماہ سے پانی کی فراہمی سے محروم

166

حیدرآباد(اسٹاف روپرٹر) دو ماہ سے پانی کی عدم فراہمی پر نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد سومرو کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر شاہد سومرو، مولا بخش مری، نظام الدین ودیگر نے کہاکہ نیو وحدت کالونی کو واسا قاسم آباد کی جانب سے دو ماہ سے پانی بند ہے جس کے باعث علاقہ کربلا بنا ہوا ہے شدید گرمی میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ کئی گھروں میں تو گٹروں کا ملا پانی آتا ہے۔ایکسیئن واسا قاسم آباد کو مسلسل پانی کی سپلائی بندکی شکایت کی گئی تھی لیکن ایکسیئن قاسم آباد نے کوئی توجہ نہیں دی۔بلدیاتی وزیر سید ناصر شاہ، ڈی جی ایچ ڈی۔اے غلام محمد قائمخانی ایم ڈی واسا حیدرآباد زاہد کمیٹیو نیو وحدت کالونی میں پینے کے پانی کی بندش فوری طور ختم کرائیں ورنہ پانی کی سپلائی کی بحالی تک مکینوں کا احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے کواٹروں میں پانی بند ہونے کیخلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں لیکن واسا انتظامیاں پانی کی فراہمی کو بحال کرنے کو تیار نہیںہے حکام بالا نوٹس لیں۔