سبز ہلالی پرچم ہمارے لیے باعث فخر ہے، میر نادر علی ابڑو

217

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین میر نادر علی ابڑو کی آمد کے موقع پر پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے وفد نے پرتباک استقبال کیا۔ لاڑکانہ میں پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین میر نادر علی ابڑو کی آمد کے موقع پر پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن لاڑکانہ ڈسٹرکٹ کے وفد نے مرکزی چیئرمین میر نادر علی ابڑو کا استقبال اتاترک ٹاور نزد باکرانی روڈ پر کیا۔ وفد نے چیئرمین پر پتیاں نچاور کیے اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ مرکزی چیئرمین نے مقامی قبرستان ابوبکر میں اپنے والد مرحوم تاج محمد ابڑو کی آخری آرام گاہ پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ چیئرمین احمر اکبر کے فارم ہائوس پر تعارفی اجلاس ہوا جس میں، قنبر شہدادکوٹ، رتو ڈیرو، نصیر آباد، شکارپور سے آئے اعجاز علی کوکھر، شیخ سہیل احمد، ربنواز سومرو، سعید میربحر، امداد عباسی، اشفاق جمالی، زبیر میمن، رضا راٹھور و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر مرکزی چیئرمین پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن میر نادر علی ابڑو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم اس دھرتی کے سپوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد رنگ و نسل، ذات پات سے پاک ہے، ملک کی سر بلندی ہمارے لیے اولین فریضے میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے لاتعداد شہداء کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جن کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔ اجلاس کے آخر میں پاکستان کی خیر و عافیت کے لیے دعا بھی کی گئی۔