حیدرآباد ،معذور افراد کا ملازمتوں میں  کوٹہ نہ دینے کیخلاف احتجاج جاری

138

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ملازمتوں میں کوٹہ نہ دینے پر معذور افراد کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری رہااور علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پرمحمد خالد سومرو،فاروق احمد ودیگر نے کہاکہ معذورافراد کو سرکاری ملازمتوںمیں کوٹہ نہیں دیا جا رہا ہے جس کے باعث ان کیلیے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے حکومت معذور افراد کو بھکاری بنانا چاہتی ہے جبکہ ہم عزت کی روزی کمانا چاہتے ہیں یہ ہمارا حق بھی کہ آئین کے تحت معذور افراد کو ان کامقررہ سرکاری کوٹہ دیاجائے ۔