ڈگری،3شادی شدہ خواتین کی خودکشی کی کوشش،2 ہلاک

294

ڈگری (نمائندہ جسارت) مختلف دیہات میں تین شادی شدہ عوتوں کی مبینہ خود کشیوں کی کوشش،دو عورتیں ہلاک، ایک کی حالت نازک ، عورتوں میں مبینہ خودکشیوں کے واقعات میں دن بدن اضافے سے تشویش،واقعات خود کشیاں یا قتل تحقیقاتی اداروں کی عدم دلچسپی سے واقعات کی اصل وجوہات منظر عام پر نہ آسکیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈگری سب ڈویژن کے تعلقہ کیجی ایم میں کوٹ میرس میں کھمچند کولہی کی 22 سالہ بیوی سیتا کولھی نے شادی کے دو سال بعد اپنی گھر کی چھت میں رسہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہکر لیا،جبکہ دوسری جانب گاؤں غوث بخش دیھ 320 میں اشوک کولہی کی بیوی 19 سالہ نازو نے اپنے ہی گھر کی چھت پر رسہ ڈال کر خودکشی کر لی. ایک اور گاؤں کے رہائشی بھمیوں کولہی کی 35 سالہ بیوی چار بچوں کی ماں نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی. مرنے والی دونوں خواتین کی لاشوں کو تعلقہ اسپتال کے جی ایم لایا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دیں، جبکہ زہریلی دوا پینے والی عورت کو ڈاکٹر بروقت علاج کرنے سے زندگی بچانے میں کامیاب ہو گئے۔تعلقہ کے جی ایم سندھ میں سب سے زیادہ خودکشیوں کے واقعات میں دن بدن اضافہ بڑھتا جارہا ہے۔