وفاق سندھ کے حقوق پر مسلسل ڈاکے ڈال رہا ہے ،ماجد علی بروہی

216

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی انفارمیشن میر ماجد علی بروہی کی میزبانی میں سٹی صدر خیر محمد شیخ کی زیر صدارت یونین کمیٹی 16 میں تنظیم سازی کے متعلق اجلاس ہوا جس میں یوسی 16 کے عہدیداران سمیت پی پی پی یوتھ ونگ اور سپاف کے رہنماؤں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر خیر محمد شیخ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کی خصوصی ہدایات پر شہر کے ہر یوسی میں تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرکے تنظیم سازی کی جارہی ہے جس سے شہداء کے مشن کو آگے بڑھاکر ان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاق نے سندھ کے حصے کا پانی بند کرنے سمیت تمام صوبے کے اندر بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کرکے ثابت کیا کہ وفاق سندھ کے حقوق پر ڈاکا ڈال رہا ہے ہم سلیکٹڈ حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ سندھ کے لوگ چیئرمین بلاول زرداری کی قیادت میں اپنے حقوق لینا جانتے ہیں اور جب تک سندھ کو اپنے حقوق نہیں ملتے تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔