ناجیہ رسول نے ورلڈتائیکوانڈو چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا

180

بیروت (جسارت نیوز) پاکستان کی ناجیہ رسول نے ورلڈتائیکوانڈو ایشین چمپئن شپ خواتین سنگل پومزے ایونٹ برونزمیڈل جیت لیااوور17 فری اسٹائل ایونٹ میں کوریا نے گولڈ،فلپائن نے سلور جبکہ پاکستان اور لبنان نے برونز میڈلز اپنے نام کیے۔ واضح رہے کہ ناجیہ رسول پومزے ((POOMSAEکے مکسڈ فری اسٹائل ایونٹ میں چاندی کاتمغہ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا بھی حصّہ تھیں اس موقع پر ناجیہ رسول کاکہنا تھا کہ اس میگا ایونٹ کے حوالے سے ہمارے کوچز نے تائیکوانڈو کے کھیل کی جدید ٹریننگ اور کھیل سے متعلق نئے قواعد و ضوابط سے ہمیں مکمل آگاہی فراہم کی پاکستان میں تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر نوجوان کھلاڑیوں کو مزید گروم کیا جائے تو یقینا ہمارے کھلاڑی آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں پاکستان کا پرچم سربلند کرسکتے ہیں ناجیہ رسول کامزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلیے میڈلزجیتنے والے کھلاڑیوں کی حکومتی اور پرائیوٹ اداروں کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جائے تو مستقبل میں مزید بہترین نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں جو فیدریشن پاکستان کیلیے میڈلز لارہی ہیں ان کے ساتھ حکومت کوزیادہ تعاون کرنا چاہیے۔ پاکستان تائیکوانڈ و فیڈریشن کے صدو کرنل وسیم جنجوعہ اورنائب صدرعمرسعیدنے ایونٹس کی تیاریوں کیلیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کیں ۔