گوادر،پاک سلطان کرکٹ کلب کو دوستانہ میچ میں شکست

154

گوادر (جسارت نیوز) کراچی سے آئی مہمان ٹیم پاک سلطان کرکٹ کلب نے سینیٹر محمد اسحاق بلوچ کرکٹ اسٹیڈیم گوادر میں گوادر کے مقامی کلبوں کے ساتھ 2 دوستانہ میچز کھیلے۔ پہلے میچ میں گوادر کے سنگم کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی – پاک سلطان کی ٹیم سنگم کرکٹ کلب کے بولروں کا مقابلہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 15ویں اوور میں صرف 58 رنز بناکر آل آؤٹ ہو گئی – فہاد نے کچھ مزاحمت کی اور 19 گیندوں پہ 2 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے – ان کے علاوہ باقی بلے باز کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا – سنگم کرکٹ کلب کی طرف سے زبیر احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 3 رنز دے کر مہمان ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا – ان کا بھرپور ساتھ پرویز یعقوب نے دیا کہ جنہوں نے 15 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں -59 رنز کے تعاقب میں سنگم کرکٹ کلب کی پہلی وکٹ اننگ کی دوسری گیند پہ گر گئی لیکن پھر اس کے بعد عادل گل اور زبیر احمد نے مطلوبہ حدف 5.5 اوورز میں بغیر مزید کسی نقصان کے پورا کرلیا – عادل گل 13 گیندوں پہ 39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے کہ جن میں 2 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جبکہ دوسرے بلے باز زبیر احمد 15 گیندوں پہ ایک چھکے کی مدد سے 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے – یوں سنگم کرکٹ کلب نے یہ میچ 9 وکٹ سے با آسانی جیت لیا – مین آف دی میچ زبیر احمد کو قرار دیا گیا