تائیکوانڈوکھلاڑی ایان ندیم کا قومی پرچم بلند کرنے کا عزم

223

لاہور(جسارت نیوز)نیشنل تائیکوانڈوکلب کے ہونہار کھلاڑی ایان ندیم نے تائیکوانڈو کھیل میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے کا عزم کر لیا ۔براق ہائی اسکول کے اسٹوڈنٹ ایان ندیم نے نیشنل تائیکوانڈوکلب کی بیلٹ پروموشن ٹیسٹ میں یلیو بیلٹ حاصل کرنے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ میںتائیکوانڈو کے کھیل میں پاکستان کا نام پوری دنیامیں روشن کرنا چاہتا ہوں، میرے والدین کی بھی خواہش ہے کہ میں مستقبل میں قومی وبین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں اور اپنے شاندارکھیل سے میڈلز جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کروں۔ تائیکوانڈو کے ہونہا ر کھلاڑی ایان ندیم نے بتایا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ تائیکوانڈو کے کھیل کو بھی وقت دے رہا ہوں، میرے کوچ خاور محمودبلیک بیلٹ 4Th ڈان( ڈبلیوٹی ایف،کوریا )مجھے تائیکوانڈو کھیل میں کیچوالبو،پومسا،ہنبان کروگی،ہوشن سول،اسٹیچنگ ،بریکنگ اور فائٹ کی تر بیت دے رہے ہیں ان کی کوچنگ کی بدولت میر ے کھیل میں نکھار آ رہا ہے ۔