وشوکھیل میں عبید اللہ عالمی سطح پرملک کا نام روشن کرنے کیلیے پرعزم

125

پشاور(جسارت نیوز)ووشوکھیل میں خیبر پختونخواکے افق پر جگمگانے والاروشن ستارہ عبید اللہ محض چندماہ کی ٹریننگ کے بدولت ووشوکھیل میں ایک منفرد مقام بنانے میں کامیاب ہوگئے اور15 سال کی عمر میں کئی چمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں،پشاورسے تعلق رکھنے والے اس باصلاحیت کھلاڑی نے پشاور میں کئی ٹورنامنٹس کیساتھ ساتھ نوشہرہ اور چارسدہ میں منعقدہ صوبائی مقابلوںمیں گولڈ اور سلور میڈلز جیت کر کارہائے نمایاں انجام دی ہیں،جبکہ اب کوئٹہ میں 24تا30جون کھیلی جانیوالی نیشنل چمپئن شپ میں کی نیک نامی کیلیے رینگ میں اتریںگے ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے رحمت مارشل آرٹس کے نئے ابھرتے ہوئے باصلا حیت کھلاڑی عبید اللہ نے کہاکہ انہیں ووشوکھیل سے محبت ہے اور اس کھیل کے ذریعے اپنااورپاکستان کانام روشن کرنا چاہتے ہیں، انکی کوشش ہے کہ قومی اور انٹرنیشنل سطح پر مقابلوںمیں پاکستان کی نمائندگی کرسکے،اس کیلئے بھرپور محنت کیساتھ رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی میںاپنے کوچ نجم اللہ صافی سے ٹریننگ لے رہے ہیں۔