ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے مابین میچ آج کھیلا جائے گا

167

ابوظبی (جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ میں آج واحد میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ملتان سلطانز کو محمد رضوان لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں رلی روسو، عمران طاہر اور صہیب مقصود شامل ہیں۔ ملتان کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی اور اسے کیمرون ڈیلپورٹ، محمد نواز اور محمد حسنین کی خدمات حاصل ہیں۔