ایف آئی ایچ امپائرز ٹیسٹ کا اعلان

115

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی ایچ امپائرز منیجر راشد محمود بٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے امپائرز کا سالانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیں گے۔ایف آئی ایچ ہاکی امپائرنگ اسٹینڈرڈز امپائرنگ کے معیار کو برقرار رکھنے اور امپائرز کی جسمانی صلاحیتوں کی جانچ کے سلسلے میں سالانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ ہر سال 15 فروری اور یکم اکتوبر کو منعقد کرایا جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ میں امپائرز کو یو-یو ٹیسٹ اور سپرنٹ ٹیسٹ کو لازمی کلئیر کرنا ہوتا ہے۔ اس بابت پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے تمام ملحقہ یونٹس کو ہدایات جاری کردیں ہیں کہ وہ اپنے امپائرز کو اس فزیکل فٹنس ٹیسٹ کے لیے تیار رکھیں۔ جو امپائرز ان ٹیسٹوں میں کامیاب ہونگے صرف ان ہی امپائرز کو پی ایچ ایف کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس اور انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں تعیناتی کے مواقع ملے گے۔