اوآئی سی سی آئی کا سالانہ ترسیلاتِ زر سروے 2021کے نتائج کا اعلان

162

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اوآئی سی سی آئی نے اپنے ممبران غیرملکی سرمایہ کاروں سے کیے گئے حالیہ سالانہ ترسیلاتِ زرسروے 2021کے نتائج کا اعلان کیا ہے ۔ یہ سالانہ سروے غیر ملکی ترسیلاتِ زر کو آسان بنانے کے سلسلے میں گذشتہ ایک سال کے دوران ہونے والی پیشرفت کے بارے میں مئی 2021کے دوران کیا گیا تھا۔ سروے میں اوآئی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلاتِ زر کی منتقلی کے وقت میں نمایاں بہتری لانے اور اہم اسٹیک ہولڈرز کو موثر اندازمیںوقت دینے جیسے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔اس سروے کا آغاز 2018میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے مختلف غیر ملکی پارٹیوں، ان کے ہیڈ کوارٹرز اور سپلائرزکو ترسیلاتِ زر میں تاخیر کے بارے میں اٹھائے جانے والے خدشات کے بعد شروع کیا گیا تھا۔سروے میں2019کے 72فیصدجواب دہندگان کے مقابلے میں 94فیصدجواب دہندگان نے بتایا کہ ترسیلاتِ زر کو مرکزی بینک کی جانب سے 3 مہینے کے اندر اندر منظور کرلیا جاتا ہے۔