کلرکٹ لیگ کرکٹ ، عتیق اکیڈمی کی شاندار کامیابی

273

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عتیق کرکٹ اکیڈمی نے یحیٰ شاہ کے 48 رنز اور 3 شاندار کیچ کی، غضنفر احمد کے جارحانہ 44 رنز  اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر وقار ملک کی تناہ کن بولنگ 3 وکٹوں کی بد ولت حریف ناردرن یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر چوتھے کلر کٹ لیگ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔ عربیبن سی کنٹری کلب کرکٹ گرائونڈ پر فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر152 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا-بلے باز یحیٰ شاہ نے 36 گیندوں میں 8 خوبصورت چوکوں کی مدد سے 48 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی جبکہ غضنفر احمد نے 44 رنز صرف 36 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے بنائے -جوابی بیٹنگ میں ناردرن یونائٹیڈ ٹیم  153 نز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے  تمام تر کوششوں کے باوجود مقرررہ 20 اورز میں 9 وکٹوں پر 145بناسکی۔