کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے ہرادیا

167

کراچی (سید وزیر علی قادری) ابوظبی میں جاری پاکستان سپر لیگ 6 کے 24 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ 32 رنز کے عوض حریف ٹیم کے کپتان سمیت 3 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر عثمان شنواری کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 159 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی‘ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کے سامنے لاہور قلندرز کے بلے باز مکمل طور پر ناکام ہوگئے‘ لاہور قلندرز کی ابتدائی 7 وکٹیں صرف 66 رنز پر گریں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خرم شہزاد اور عثمان شنواری نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز اور محمد حسنین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو انہوں نے مقررہ20 اوورز میں 5 وکٹوں نقصان پر 158 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کے جیمز فالکنر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد حفیظ اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔