سندھ حکومت :ارسا کو بیراجوں کی مانیٹرنگ کی اجازت دینے سے انکار

136

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا)کی تشکیل کردہ ٹیموں کو بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیاہے۔سندھ حکومت نے کہاہے کہ ارسا کی جانب سے مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل پر سخت تحفظات ہیں،ارسا کی جانب سے پانی چھوڑنے کی نگرانی کے لیے ٹیمیں یکطرفہ طور پر بنائی گئی ہیں، غیرجانبدار ٹیموں کی تشکیل تک بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔سیکرٹری اریگیشن سندھ سلیم رضا کی جانب سے ارسا کو خط لکھ کر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق ارسا نے پانی چھوڑنے کی نگرانی کے لیے ٹیمیں یکطرفہ طور پر بنائی گئی ہیں اس لیے غیر جانبدار ٹیموں کی تشکیل تک بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔