ایف آئی اے کی کارروائی‘سابق سربراہ این آئی سی ایل گرفتار

142

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے کارروائی کرتے ہوئے سابق سی ای و نیشنل انشورنس کمپنی (این آئی سی ایل)کو گرفتار کرلیاہے۔ کیپٹن(ر)جمیل اختر کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے گرفتار کیاہے، جمیل اختر کی نشاندہی پر دیگر3 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق جمیل اختر 2015ء سے 2016ء کے دوران سی ای او تعینات تھے، دوران تعیناتی انہوں نے ادارے میں غیرقانونی طور پر 9 افراد کو بھرتی کیا۔قبل ازیں یہ 9 افراد ان کے ساتھ کام کرتے رہے تھے۔ ان غیرقانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق دیگر 6 افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔