جیواشم میں محفوظ 99 ملین سال قدیم چھپکلی کی دریافت

392

99 ملین سال قدیم ایک انتہائی چھوٹے جاندار کی کھوپڑی جو ایک جیواشم پتھر (amber) میں محفوظ ہوگئی تھی، گزشتہ سال سے ماہرین کے درمیان بحث کا موضوع رہی لیکن اب اس کی شناخت چھوٹی سی چھپکلی کے طور پر ہوئی ہے۔

مارچ 2020 کے ہائی پروفائل سائنسی مقالے جس نے اس جیواشم کی دریافت اور اس میں 99 سال قیم چھوٹے ڈائناسور کے محفوظ ہونے کا دعویٰ کیا تھا، اب وہ غلط ثابت ہوگیا ہے اور اس سال مقالے میں شائع دعوے سے رجوع کیا گیا ہے۔
پیر کو شائع ہونے والی نئی تحقیق میں جیواشن میں محفوظ کھوپڑی ایک چھوٹی سی چھپکلی کی ہے۔ اس کی جسامت دنیا کے سب سے چھوٹے پرندے ہمنگ برڈ جتنی تھی۔
ٹیکساس میں سام ہوسٹن اسٹیٹ یونیورسٹی میں حیاتیاتیات کے ماہر ، اسسٹنٹ پروفیسر ، نئی تحقیق کے شریک مصنف جان ڈیاگو ڈیزا نے کہا، “یہ واقعی ایک عجیب و غریب جانور ہے۔ یہ آج کے وقت موجود دنیا کی تمام چھپکلیوں سے مختلف ہے۔”
انہوں نے کہا ، “ہمارا اندازہ ہے کہ اُسی زمانے میں بہت سی چھپکلیاں وجود میں آئی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنی جدید شکل کو اپنا نہیں سکیں۔ ارتقا میں جدت بہت بعد میں ہوئی۔