پی ایس ایل 6: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

286

ابوظہبی:( سید وزیر علی قادری) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز  میں ہی عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد جیک ویدرالڈ، سرفراز احمد اور اعظم خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔ کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے جیک ویدرالڈ 48 اور اعظم خان 33 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان سرفراز احمد 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

لاہور قلندرز کے جیمز فاکنر نے 3 جبکہ محمد حفیظ اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جس کے جواب میں لاہور قلندرزکی پوری ٹیم 140 رنز ہی بناسکی، لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا، اور وکٹین گرنے کا سلسلہ جاری رہا، سہیل اختر کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوئے، فخرزمان 12، ذیشان اشرف 16 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔ محمد حفیظ ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور ایک رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جب کہ بین ڈنک کی اننگز بھی 6 رنز تک محدود رہی، راشد خان 8 اور احمد دانیال 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ ڈم ڈیوڈ کی مزاحمت 46 رنز پر ختم ہوئی، جیمز فالکنر نے 12 اور حارث رؤف نے 19 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان شنواری اور خرم شہزاد نے 3،3 محمد نواز اور محمد حسنین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

32 رنز کے عوض حریف ٹیم کے کپتان سمیت تین اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر عثمان شنواری کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔