ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعے کو ہوگی

249

اسلام آباد:  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے قاعدہ 12 اور آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 7 کے تحت پیش کی جائے گی،تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے دن ایوان میں کوئی اور کاروائی نہیں ہو گی۔

ڈپٹی اسپیکر فیصلہ ہونے تک اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے،تحریک عدم اعتمادمیں اپوزیشن مذکورہ تعداد پورا نہ کر سکی تو تحریک مسترد سمجھی جائے گی۔

 اس وقت ایوان میں حکومت اور اتحادی اراکین کی تعداد 180 ہےاوراپوزیشن اتحاد کے اراکین کی تعداد 162 سے زائد ہے، ایوان میں ڈپٹی اسپیکر کو ہٹانے کیلئے 172 ووٹ درکار ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی نظرانداز کرنے پر ڈپٹی اسپیکرکیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔