لیبیا سے غیر ملکی افواج نکل جائیں، اردوان کا میکرون سے اپنی خواہش کا اظہار

338

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ انہیں ترک ہم منصب طیب اردگان نے بتایا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ لیبیا سے تمام غیرملکی افواج نکل جائیں۔

رائٹرز کے مطابق میکرون نے برسلز میں نیٹو رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اور ترکی نے لیبیا سے غیر ملکی افواج کے انخلا پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ تاہم اس کا انحصار صرف ہم دونوں پر نہیں ہے۔

ایمانوئل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترک صدر نے ملاقات کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ لیبیا میں جو غیر ملکی افواج و ملیشیا سرگرم ہیں، وہ جلد از جلد ملک سے نکل جائیں۔

واضح رہے کہ ترکی نے لیبیائی حکومت کے ساتھ طے پانے والے فوجی تعاون کے معاہدے کے تحت لیبیا میں اپنے فوجی دستے تعینات کیے ہیں۔ جس کا مقصد مشرقی لیبیا کی افواج کے حملے کو پسپا کرنا ہے۔ ترکی ہزاروں شامی جنگجوؤں کو بھی لیبیا میں لڑنے کیلئے بھیج چکا ہے۔